اللہ رکھی نے ماں صاب کی خواہش سے بڑھ کر ان کے حکم کی تعمیل کی اور جب ماں صاب ریس کورس سے واپس آئیں تو بند کمرے سے بانو کے کراہنے کی آوازیں آرہی تھیں جہاں اسے قید رکھا گیا تھا۔ کسی کو جرأت نہیں تھی کہ وہ غریب کی کوئی مدد کرتا۔ جلد ہی اس کی درد ناک چیخیں بھی دم توڑ گئیں اور جب دروازہ کھولا گیا تو بانو مر چکی تھی۔
Post a Comment