کھڑک سنگھ معزول ہونے کے بعد 10 ماہ تک زندہ مگر اندرون لاہور کی ایک حویلی میں نظربند رہے۔ نومبر 1840ء کے ابتدائی ایام میں کھڑک سنگھ کے بار بار بلانے پر نونہال سنگھ صرف ایک بار انھیں ملنے آئے مگر بدتمیزی سے اپنے باپ سے گفتگو کی، انھیں سکھ قوم کا غدار اور انگریزوں کا وفادار کہا۔ وہاں جوالا سنگھ نام کا ایک حکیم مقرر کیا گیا جو دھیان سنگھ کا ایک خاص آدمی تھا۔ اُس نے معزول مہاراجہ کو زہر دیا جس کے نتیجے میں وہ پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر پانچ نومبر 1840 کو وفات پا گئے۔
رنجیت سنگھ کے راج سے انگریزوں کے ہاتھوں شکست تک: برصغیر کے سکھوں کی صفوں میں غداری کی داستان
Guideness
0
Comments
Post a Comment