جس ٹیم کی بیٹنگ لائن کے تین ابتدائی بیٹسمین پال سٹرلنگ، الیکس ہیلز اور کالن منرو ہوں اور پھر ان کے بعد شاداب خان اور اعظم خان بیٹنگ کے لیے آئیں تو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ یہ بیٹنگ لائن حریف بولنگ کا کیا حشر کر سکتی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے جمعرات کی شب یہی کچھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کیا جس کا نتیجہ 43 رنز کی جیت کی صورت میں سامنے آیا۔
پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ بمقابلہ اسلام آباد: اعظم خان کی سابقہ ٹیم کے خلاف جارحانہ بیٹنگ، شاہد آفریدی نئی ٹیم کے ساتھ ناکام، اسلام آباد یونائیٹڈ 43 رنز سے فاتح
Guideness
0
تعليقات
إرسال تعليق