تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی نتن یاہو کے خلاف احتحاج کر رہے ہیں، ان سب نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں قتل ہونے والے بچوں کے نام درج ہیں۔ وہیں 79 فیصد اسرائیلی شہریوں کو غزہ کی آبادی میں قحط اور دیگر مسائل کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس پر کوئی تشویش نہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار جیریمی بووین نے غزہ کے بارے میں ’نفسیاتی مایوسی‘ میں مبتلا مظاہرین سے لے کر ان لوگوں تک جو اپنے ملک کے اقدامات کو جائز سمجھتے ہیں، سب کے خیالات جاننے کے لیے اسرائیل کا سفر کیا۔
غزہ کے معاملے میں منقسم اسرائیل: ’جنگ مکمل طور پر سیاسی ہو چکی ہے جو نتن یاہو کی بقا کے سوا کچھ نہیں‘
Guideness
0
تعليقات
إرسال تعليق